لاہور:

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک  جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" بھی جاری کر دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب میں  کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر دیوار شہدائے حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ  بھی نصب کیے گئے، کشمیری رہنماؤں اور شہدا کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کیے گئے۔

حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" جاری کر دیا، اس دلکش ملی نغمے کے گلوکاروں میں نتاشا بیگ، غلام علی خان، شاہ زیب علی اور اظہار علی ابڑو شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ملک میں آبادی بڑھ چکی ہے، سڑکیں چھوٹی ہو چکی ہیں اسی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی پہلے بھی بہت کالیں آئیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہوا ہے۔

یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالی ایک دن سچ کر کے دکھائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط کے حوالے سے پوچھے گئے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر کے کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک مریم نواز کہا کہ نے یوم کر دیا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں 30سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنیکا فیصلہ

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوگا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔

صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔

نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964 میں منعقد ہوا تھا جبکہ آخری بار ہارس اینڈ کیٹل شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔

بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس روایتی میلے میں کسانوں کو پالتو اور مفید جانوروں کی نمائش کا موقع ملتا ہے، انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں نیزہ بازی، تیر اندازی، بُزکشی اور پولو کے مقابلے ہوں گے جبکہ گھڑ سوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ثقافتی تہوار، پھولوں کی نمائش اور آرائش گُل کے مقابلے بھی منعقد ہوں گی جبکہ 13 سے 23 فروری تک بچوں کی دلچسپی کے کھیل اور دیگر تفریحی تقریبات ہوں گی۔

پنجاب کے روایتی کھانوں، مشروبات اور موسیقی کے فروغ کے لیے 14 سے 16 فروری موسیقی کے میلے منعقد ہوں گے جبکہ صوبے کے صوفیوں، بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے 19 فروری کو صوفی فیسٹیول بھی ہوگا۔

صوبے کے روایتی کبڈی کے کھیلوں کے مقابلے 18 اور 19 فروری کو ہوں گے جبکہ نایاب گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے کار شو 16 فروری کو ہوگا۔

وزیراعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو کسانوں سمیت پنجاب کے ہر طبقے کے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے میلے پنجاب کی ثقافت اور زراعت دونوں کے فروغ کا باعث بنیں گے، 30 سال بعد عالمی ٹیموں کی شرکت سے ہارس اینڈ کیٹل شو کو اصل حالت میں بحال کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت اور ماضی کی درخشندہ روایات کی بحالی پنجاب اور اس کے عوام سے ہماری محبت کا مظہر ہے، پنجاب کی زراعت اور کسان کی ترقی، مہمان نوازی اور خوبصورت ثقافت اور روایات کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ روایتی میلے پنجاب کے عوام کے اتحاد، ہم آہنگی اور یک جہتی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں، پنجاب محبتوں کی سرزمین ہے اور یہاں نفرتوں کی گنجائش نہیں۔

وزیراعلی نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی۔ مریم اورنگزیب کی رہنمائی میں پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) گزشتہ چار ماہ سے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاری کر رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت
  • لاہور لبرٹی چوک میں محمکہ اطاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب
  • یوم کشمیر کے حوالے پنجاب حکومت کے زیراہتمام لبرٹی چوک میں تقریب
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں 30سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنیکا فیصلہ
  • ارکان اسمبلی میر ی طاقت اعر عزت : نواز شریف : کاکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور قائد : مریم نواز
  • عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا دعویٰ
  • مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے:وزیراعظم
  • مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے: نواز شریف
  • مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف