Daily Mumtaz:
2025-02-05@19:08:03 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے تھے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 برس کے تھے۔
پرنس کریم آغا خان کی نمازہ جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم آغا خان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پرنس کریم آغا خان نے پسماندہ اور متوسط درجے کے طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے امن اور برداشت کا درس دیا اور انسانیت کی خدمت کیلئے انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانی قوم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر غمزدہ ہے ،پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان پرنس کریم آغا خان کے خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔