سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3لاکھ روپے قریب پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں4 ہزار 158 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
نئی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53 ڈالر کے مزید اضافے سے 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت اضافہ ہوا پہنچ گئی گئی ہے
پڑھیں:
پاکستان میں آج بروز بدھ، 5فروری 2025 سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ:5 فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان
میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 295,020.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا 252,936.44 روپے کے قریب ہے۔
یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔
لکھنے کے وقت بین الاقوامی سونے کی قیمت $2,852.92 فی اونس ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ عالمی مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ ،5فروری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟