غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ناقابل قبول اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، جرمن وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
غزہ پر قبضہ کرنے کے امریکی صدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی مزید مصائب اور نفرتوں کیطرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے کوئی حل ممکن نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر جرمنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کی طرح غزہ بھی فلسطینیوں کا ہے۔ اس حوالے سے جرمن وزیر خارجہ انالینا بربوک کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی مزید مصائب اور نفرتوں کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے کوئی حل ممکن نہیں ہوسکتا۔ دریں اثناء جرمن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام جاری رکھیں گے۔ جرمنی امریکی انتظامیہ سے غزہ کے بارے میں بات کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ سے فلسطینیوں کی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک : سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل