لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) رمضان المبارک میں پاکستان میں کھانا پکانے کا تیل مزید مہنگا ہو جانے کا خدشہ، عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں کھانا پکانے کے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، مارکیٹ میں گھی اور کھانا پکانے والے تیل کی قلت پیدا ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس فورم نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ رمضان کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی ممکنہ قلت کا خدشہ ہے کیونکہ کسٹم کلیئرنس کے مسائل کی وجہ سے پورٹ قاسم پرتقربیاً3لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے۔

صدر پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمن نے بتایا کہ نئے نافذ کیے گئے فیس لیس کسٹمز سسٹم نے خوردنی تیل کی کلیئرنس کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے ملک بھر میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے پھنسے ہوئے جہازوں پر 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمریج چارجز عائد ہورہے ہیں۔خواجہ محبوب نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پہلے ہی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

اگر یہی صورتحال رہی تو رمضان المبارک میں قیمتوں میں 25 سے 30 روپے فی کلو اضافہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی۔ اجلاس کے دوران انکشاف ہوا کہ عالمی مارکیٹ میں کھانا پکانے والے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم پاکستان میں کھانا پکانے والا تیل مہنگا ہو گیا ہے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں کوکنگ آئل کے دوران تیل کی

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 16 مہاجر چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ قمرالنسا زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گا۔

پاکستان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ حسیب کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ ایک گولی نوجوان کے ہاتھ پر لگی تھی تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • داسو منصوبہ 240 فیصد مہنگا، ذمہ داری کسی فرد یا ادارے پر نہیں ڈالی گئی
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • ایک یادگار ملاقات کی دلچسپ روئیداد(1)
  • سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،موجودہ قیمت جانیں
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی
  • تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع
  • جمعتہ المبارک پر مساجد امام بارگاہوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی