لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے افتتاحی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو شام 7 بجے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب میں مختلف پرفارمنسز اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو تقریب کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دیں گے جب کہ تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے عمران خان انکلیوژر میں نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

تقریب کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی بھی شام 7 بج کر 30 منٹ پر کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا خصوصی دورہ، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑنے والے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیرِاعظم نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے جذبہ قربانی اور وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “آپ سب قوم کے ہیروز ہیں۔ پوری قوم کو آپ اور آپ کے اہل خانہ پر فخر ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پاکستان کا تحفظ ایسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے، کوئی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیرِاعظم نے بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کو صوبے کی ترقی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت مصروفِ عمل ہیں۔ “بلوچستان کے امن اور خوشحالی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،” انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا۔

دورے کے دوران زخمی جوانوں نے وزیرِاعظم سے گفتگو کی، جس پر انہوں نے ان کی بہادری اور ہمت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِاطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور وزیرِبجلی اویس لغاری بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت
  • لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
  • قذافی اسٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم
  • قذافی اسٹیڈیم لاہور میچز کی میزبانی کے لیے تیار، نئی سہولیات کیا ہیں؟
  • اسٹیڈیم کے معاملے پر پاکستان کو استثنیٰ، بھارت آگ بگولہ
  • چیمپیئنز ٹرافی،پاکستان ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کب؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا خصوصی دورہ، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
  • چمکتا دمکتا قذافی اسٹیڈیم