فلم ’کیسری ویر‘ کے سیٹ پر خوفناک حادثہ، بالی ووڈ اداکار شدید جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔
زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔
حادثے کے فوراً بعد، موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے سورج پنچولی کا علاج کیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بریک لینے سے انکار کردیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔
پورے شیڈول کے دوران انہوں نے تکلیف برداشت کرتے ہوئے اپنا کردار نبھایا، جس نے ان کے پیشہ ورانہ عزم اور جنون کو نمایاں کیا۔
یہ فلم گجرات کے مشہور سومناتھ مندر پر ہونے والی جنگ پر مبنی ہے، جس میں سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹی، وویک اوبرائے اور آکانکشا شرما بھی نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، وویک اوبرائے ولن کے روپ میں جبکہ سنیل شیٹی ایک مثبت کردار میں دکھائی دیں گے جو مندر کی حفاظت میں مدد کریں گے۔ فلم کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:درخت کا زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سورج پنچولی
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق 4 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، ایف آئی اے
فوٹو: فائللیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطا بق گوجرانوالہ کا زاہد محمود 7 اکتوبر 2022 کو لاہور سے یو اے ای گیا تھا، گجرات کا رہائشی سمیر علی 13 جون 2023 کو ملتان سے یو اے ای گیا۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤالدین کا رہائشی سید علی 30 ستمبر 2024 کو کوئٹہ سے یو اے ای پہنچا تھا جبکہ منڈی بہاؤالدین کا ہی آصف علی 8 جنوری 2022 کو کراچی سے لیبیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کریں گے۔