مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےکہا ہےکہ مقبوضہ کشمیرکےلیے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئےگی، ہم سب بائے چوائس پاکستانی ہیں،کشمیر تکیمل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے مسائل کوحل کرنے کے لیے اہمیت دی، پاکستانی قیادت، خصوصاً وزیراعظم اور مسلح افواج کی بہترین پالیسیوں سےکشمیرکا تحفظ ممکن ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نےکہا کہ حکومت پیٹ پرپتھرباندھ کرسستی بجلی اور آٹا فراہم کر رہی ہے، مودی کے بڑے بھی اس ریٹ پر مقبوضہ کشمیر میں بجلی فراہم نہیں کرسکتے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور وہاں ایک کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مسلط کیا گیا ہے۔

چوہدری انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری پاکستانی حکومت اور عوام سے صرف سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت چاہتے ہیں، اپنی آزادی کی جنگ کشمیری عوام خود لڑیں گے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق عسکری جدوجہد کرنا کشمیری عوام کا حق ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر؛ سری نگر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم کے پوسٹر لگ گئے

SRINAGAR:

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی تصاویر کے ساتھ پوسٹر لگ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر مناتے ہیں، جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی طرح بھارت کے غیرقانونی قبضے میں جکڑے جموں و کشمیر میں سری نگر اور مختلف علاقوں میں ‘شکریہ پاکستان’ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکریہ پاکستان پوسٹر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی بنایا گیا ہے اور مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے پوسٹرز کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر بین الاقوامی سطح پر ہر فورم میں کشمیریوں کا ساتھ دینے اور ان کی آواز بننے پر شکریہ ادا کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا میں موجود تمام پاکستانی 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر مناتے ہیں اور اس سلسلے میں ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، کشمیر غیرقانونی تسلط پر بھارت کے خلاف احتجاج بھی کرتے ہیں اور مقبوضہ وادی میں مذکورہ پوسٹرز چسپاں کرنے کے پیچھے یہی عمل کار فرما ہے۔

مقبوضہ وادی میں چسپاں کیے گئے ان پوسٹرز کے ذریعے کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت اور بھارت جارحیت سے آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کردیا ہے کیونکہ سری نگر سمیت پورےخطے میں اس کا طرح کا عمل انتہائی مشکل ہے۔

یاد رہے کہ 5 فروری کو یوم یک جہتی کشمیر پہلی مرتبہ 1990 میں منایا گیا تھا اور اس وقت پوی پاکستانی سیاسی قیادت نے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، ایاز صادق
  • مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادق
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے: صدر اور وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر؛ سری نگر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم کے پوسٹر لگ گئے
  • یوم یکجہتی کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے
  • یومِ یکجہتیِ کشمیر کے پوسٹر وہاں لگ گئے جہاں توقع نہ تھی
  • پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر
  • یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کے تاثرات کیا ہیں؟
  • کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے: طارق فضل چودھری