مدینہ منورہ میں افطار انتظامات کیلیے پرمٹ لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کے خواہشمند افراد اور تنظیموں کو اب خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے اس مقصد کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام افطار کے عمل کو مزید منظم اور باوقار بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں ہی کو افطاری کرانے کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست کو عوامی سطح پر بھی شائع کیا جائے گا۔
اتھارٹی کے مطابق اس ڈیٹا کی مدد سے افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، ہجوم اور بے نظمی کو روکا جا سکے گا اور کھانے کے ضیاع سے بچاؤ ممکن ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مکہ مکرمہ میں بھی افطار کرانے کے خواہشمند افراد اور اداروں کے لیے ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں افطار کی 10 مخصوص سروس سائٹس منتخب کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔
اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ افطار کے دوران دائمی بیماریوں اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے کم کیلوریز والے کھانوں کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی
حج فضائی آپریشن—فائل فوٹوقومی حج فضائی آپریشن کا آغاز کے سلسلے میں پہلی پرواز آج رات اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق حج آپریشن کا آغاز آج رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہو رہا ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی۔
حج پروازوں پر وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔ آج سے شروع ہونے والا حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔