Express News:
2025-02-05@18:02:02 GMT

آئی سی سی رینکنگ، ون ڈے میں بابر اور رضوان کی تنزلی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، 50 اوورز کے فارمیٹ میں بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی تنزلی جبکہ سعود شکیل اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے پر انگلینڈ کے ہی ہیری بروک، تیسرے پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، چوتھے پر بھارت کے یشسوی جیسوال پر ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے تین درجہ ترقی کے بعد پانچویں جبکہ سری لنکا کے مینڈس نے ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کے صرف سعود شکیل شامل ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے اور بابر اعظم کا 19واں نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ بولر رینکنگ

رینکنگ میں بمراہ کا پہلا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور پاکستان کے نعمان علی پانچویں نمبر پر رہے۔ 

اس کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی بالر ٹاپ 20 ٹیسٹ بولر کی رینکنگ میں شامل نہیں ہوسکا۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ

ٹیسٹ فارمیٹ کی آل راؤنڈ کیٹگری میں بھارت کے رونیدرا جدیجا پہلے، جنوبی افریقا کے مارکو دوسرے، بنگلادیش کے مہد حسن تیسرے نمبر پر رہے۔

ون ڈے بیٹسمین رینکنگ

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارت کے روہت شرما، شبھمن گل اور ویرات کوہلی براجمان ہیں۔ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقا کے ہائنرک کلاسن موجود ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آگئے ہیں اس کے علاوہ امام الحق 21، محمد رضوان 22 اور صائم ایوب 23ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بولر

آئی سی سی کی بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، بھارت کے کلدیپ یادوو دوسرے جبکہ سری لنکا کے مہیش تین درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے۔ اس کے علاوہ حارث رؤف کی 18ویں پوزیشن مستحکم رہی۔

ون ڈے آل راؤنڈر کیٹگری

اس کیٹگری میں افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر زمبابوے کے سکندر رضا، تیسرے نمبر پر افغانستان کے عظمت اللہ، چوتھے پر بنگلادیش کے مہدی حسن اور پانچویں نمبر پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔

ٹاپ 20 آل راؤنڈرز میں پاکستان کے واحد شاہین شاہ آفریدی 18ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 بیٹسمین رینکنگ

آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما 38 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور انہوں نے تلک ورما سے پوزیشن چھین لی۔

تیسرے پر بھارت کے تلک ورما، چوتھے پر انگلینڈ کے فل سالٹ اور بابر اعظم 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی 20 کے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں جو 7ویں اور 9ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ٹی 20 بولنگ رینکنگ

مختصر اوور کے فارمیٹ کی بولنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین پہلے نمبر پر رہے اور انہوں نے انگلینڈ کے عادل رشید کی جگہ پر قبضہ کرلیا۔ 

عادل رشید ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے، بھارت کے ورن چکرورتی تین درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آئے۔ ٹاپ 20 بولرز میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں ہے۔

ٹی 20 آل راؤنڈر رینکنگ

اس کیٹگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندر سنگھ ایری دوسرے، آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے، افغانستان کے محمد نبی بھی ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں سے 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایک درجہ تنزلی کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر افغانستان کے کے بعد تیسرے پہلے نمبر پر ا سٹریلیا کے ا ئی سی سی کی پر پہنچ گئے انگلینڈ کے محمد رضوان پاکستان کے موجود ہیں بھارت کے پر ہیں

پڑھیں:

کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی

کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی کی نئی رینکنگ:ون ڈے میں بابر اور رضوان کی پوزیشن کمزور، شاہین کی تنزلی
  • ٹی 20 رینکنگ: عقیل حسین ٹاپ بولر، بابر اور رضوان کی درجہ بندی میں کمی
  • آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستا نی کھلاڑیوں کیلئے بری خبر
  • آئی ایل ٹی20میں دبئی کیپیٹلزپوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض
  • کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی
  • آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض
  • آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر قابض
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: دیگر صوبوں سے ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے