Daily Mumtaz:
2025-02-05@17:46:05 GMT

مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کے لیے پورٹل متعارف

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کے لیے پورٹل متعارف

مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کرانے والوں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔
اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔

اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔
اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے نظمی اور کھانے پینے کی اشیا کے ضائع ہونے سے بچا جا سکے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی بندش کا امکان، ایلون مسک کا انکشاف

واشنگٹن:

امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ ادارہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں اور غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا ٹاک میں سرکاری کارکردگی کے محکمے (ڈی او جی ای) پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں وفاقی اخراجات میں کٹوتی کرنے والے پینل کی سربراہی سونپی ہے۔ اس پینل کے تحت وہ یو ایس ایڈ جیسے اداروں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

مسک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے مطابق یو ایس ایڈ کو مزید چلانا ممکن نہیں ہے، اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ اس بات پر متفق ہیں کہ اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ سابق ریپبلکن صدارتی امیدوار وویک راماسوامی اور سینیٹر جونی ارنسٹ نے مسک کے بیان کو اہمیت دی اور اس پر بات چیت کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کیلئے اہم ہدایت جاری
  • مسجدِ نبوی ﷺ میں افطار کروانے والوں کے لیے آن لائن پورٹل متعارف
  • مدینہ منورہ میں افطار انتظامات کیلیے پرمٹ لازمی قرار
  • مدینہ منورہ میں بھی افطاری کرانے والوں کو ’پرمٹ‘ لینا ہوگا؛ پورٹل متعارف
  • حدیقہ کیانی نے اپنی ہم شکل بہن متعارف کرادی
  • میں اپنی مسجد اور درگاہ کی ایک انچ بھی حکومت کے تحویل میں نہیں دے سکتا ہوں، اسد الدین اویسی
  • چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ’ڈیپ ریسرچ‘ ٹول متعارف
  • امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی بندش کا امکان، ایلون مسک کا انکشاف
  • پاکستان اور سعودی عرب کے فنڈز برائے ترقی کے درمیان 1.61 ارب ڈالر کے معاہدے