’کشمیر بنے گا پاکستان‘، کراچی تا خیبر ایک آواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
فوٹو: آن لائن
’کشمیر بنے گا پاکستان‘، کراچی سے خیبر تک پاکستان ایک آواز بن گئے۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے جہاں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
کوہالہ میں پاک فوج کے جوانوں کی یادگارِ شہدا پر حاضری دی گئی۔ مظفر آباد، کوہالہ اور وادی لیپہ میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی پوسٹوں کے سامنے اور دیگر شہروں میں ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔
آزاد کشمیر بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
دنیا منظم ہو کر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑی ہوگی:حافظ نعیم الرحمانامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پرعمل درآمد نہیں کروا رہی۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی۔ وفاقی وزیر مصدق ملک، چوہدری سالک، چیئرمین کشمیر کمیٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی اس ریلی میں شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
کراچی میں وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں مال روڈ پر ن لیگ نے ریلی۔
بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نکالی گئی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کی 5فروری یکجہتی کشمیر ریلی جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک جاری
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت 5فروری یکجہتی کشمیر ریلی جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نکالی جارہی ہے۔
ریلی میں ہزاروں کارکنان نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھیں ہیں، جن پر نعرے درج ذیل ہیں کہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کرو، کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، عالمی اداروں کی کشمیر پر خاموشی شرمنا ک ہےجیسے جملے لکھے ہوئے تھے۔
ریلی سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی جنید نکاتی نے خطاب کرتے ہوئیے کہاکہ آج پوری دنیا کے مسلمان اہل کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلیں ہیں، فلسطین کے مسلمانوں نے ثابت کیا ہے کہ سپر پاور امریکہ ، اسرائیل ایمان کو شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بانی پاکستان قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، 72 سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات ہے لیکن آج تک وہ مقبوضہ کشمیر کو فتح نہیں کرپائی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز 5فروری کو ”یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے جماعت اسلامی کے تحت کراچی بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کیے گئے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ ریلی میں شرکت کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جائے۔