فلم ’کیسری ویر‘ کے سیٹ پر خوفناک حادثہ، بالی ووڈ اداکار شدید جھلس گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار سورج پنچولی اپنی پہلی بایوپک ’کیسری ویر: لیجنڈ آف سومناتھ‘ میں جنگجو ویر ہمیرجی گوہل کا کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن فلم کے سیٹ پر ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید جھلس گئے۔ یہ واقعہ فلم سٹی، ممبئی میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق، فلم کے ایک اہم ایکشن سین کے دوران، سورج پنچولی کو پائروٹیکنکس (آتش بازی) کے دھماکے کے اوپر سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن ٹائمنگ کی غلطی کے باعث دھماکہ وقت سے پہلے ہوگیا، اور ان کے نیچے ہی زوردار دھماکہ ہوگیا۔
زیادہ مقدار میں گن پاؤڈر کے استعمال کی وجہ سے ان کے ران اور ہیمسٹرنگ (ٹانگوں کے پچھلے حصے) شدید جھلس گئے۔
حادثے کے فوراً بعد، موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے سورج پنچولی کا علاج کیا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بریک لینے سے انکار کردیا اور شوٹنگ جاری رکھی۔
پورے شیڈول کے دوران انہوں نے تکلیف برداشت کرتے ہوئے اپنا کردار نبھایا، جس نے ان کے پیشہ ورانہ عزم اور جنون کو نمایاں کیا۔
یہ فلم گجرات کے مشہور سومناتھ مندر پر ہونے والی جنگ پر مبنی ہے، جس میں سورج پنچولی کے ساتھ سنیل شیٹی، وویک اوبرائے اور آکانکشا شرما بھی نظر آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، وویک اوبرائے ولن کے روپ میں جبکہ سنیل شیٹی ایک مثبت کردار میں دکھائی دیں گے جو مندر کی حفاظت میں مدد کریں گے۔ فلم کے اعلان کے بعد سے ہی مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ کون ہیں؟
اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اور مختلف گیمز بھی کھیلیں، ایک گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ درفشاں سلیم اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرینہ خان کو ’عشق مرشد‘ کے بلال عباس اور درِفشاں پر شک کیوں ہوا؟
پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب اداکارہ مائرہ خان کو مختلف اداکاروں کے نام دیے گئے اور ان کے ممکنہ موبائل پاسپورڈ پوچھے گئے۔ جن میں سے ایک نام بلال عباس کا تھا کہ ان کے فون کا ممکنہ پاس ورڈ کیا ہو سکتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی نئی گرل فرینڈ کا نام رکھیں گے۔
جس پر میزبان نے سوال کیا کہ ان کی گرل فرینڈ کا نام کیا ہے؟ میزبان کے سوال پر مائرہ خان نے نام بتانے سے گریز کیا تاہم میزبان نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لے لیا۔
واضح رہے کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم کی جوڑی کو شائقین نے 2024 میں نشر ہونے والی اپنی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں بے حد پسند کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’عشق مرشد‘ کا گانا لکھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود کا انکشاف
چند عرصے قبل یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے۔
یوٹیوبر کے مطابق ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط کے پریمیئر کے دوران بھی بلال عباس درِفشاں ایک ساتھ 3 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے تھے اور پورا وقت ایک ساتھ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے تھے۔
ماریہ علی کے مطابق صرف یہ ہی نہیں بلکہ ڈرامہ سیریل کی کامیابی کے بعد ان دونوں نے ایک ہی وقت میں عمرے کی بھی ادائیگی کی تھی لیکن ان دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلال عباس درفشاں سلیم عشق مرشد