دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، تاہم دونوں بدستور ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما نے 38 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بابر اعظم ساتویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی 20 بولرز میں عقیل حسین کی واپسی، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر

بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔

بھارت کے ورون چکرورتھی نے تین درجے ترقی کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ روی بشنوئی چار درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ہاردک پانڈیا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے صحافی کے سوال پر بابر ناراض

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہونیوالی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال نے ماحول گرما دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کے آغاز سے قبل تمام 6 فرنچائز کے ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں نے پلئیرز سے انکی کارکردگی اور مستقبل میں ٹیم کی قیادت سے متعلق سوالات کیے تھے۔

تاہم تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے بابراعظم قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں اور کھلاڑیوں کی ناقص ناقص کارکردگی پر سوال کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ کیوں آواز بلند نہیں کرتے؟۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟

جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر و سابق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں آکر ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے، اگر کوئی بات ہوگی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداروں کو بتادیں گے۔

مزید پڑھیں: کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے

بابراعظم کے رپورٹر کے جواب کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ کارکردگی ٹیم کی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن انکے مزاج نہیں مل رہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • چوہدری سالک حسین کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بطور ریاستی مہمان خیر مقدم، تعاون پر زور
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کونسا اعزاز ملنے والا ہے؟
  • پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
  • 200 سے زائد رنز کا ہدف؛ بابر، رضوان خاموش! شاہین نے جواب دے ڈالا
  • ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے صحافی کے سوال پر بابر ناراض
  • امریکہ نے پاکستانی نژاد شہری کو اندیا کے حوالے کر دیا