سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس کی سماعت رواں ہفتے ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس۔کی سماعت رواں ہفتے ہوگی۔جسٹس امین الدین خان سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔خیبر پختونواہ میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقرریاں مشتہر کی تھیں۔خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی۔تحریک انصاف نے فروری 2024 میں اقتدار میں آکر نگران حکومت سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھاکے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عدلیہ کو انصاف کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی مٹانا ہوگی، شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو انصاف کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی مٹانا ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے وزیراطلاعات عطاتارڑ کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کرپشن کا نہیں، انصاف کی نیلامی کا مقدمہ ہے، ان میں شرم ہوتی تو 190 ملین پاؤنڈ کیس کو پروپیگنڈے کا وسیلہ نہیں بناتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کا ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے، ملک اور عوام کو غربت اور بھوک نے گھیرا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کسانوں، محنت کشوں اور مزدوروں کا معاشی قتل کر کے قومی خزانے کو لوٹا گیا، پاکستان کا مفاد عوام کی غیر نمائندہ سرکار کی فوری رخصتی میں ہی پوشیدہ ہے۔