لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی ، مریم نواز شریف اور شرکا نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی۔
تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پیکچر وال کی نمائش اور لبرٹی چوک میں دیوار شہدا، حریت کشمیر کے بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔علاوہ ازیں کشمیری رہنماں اور شہدا کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار نغمہ بھی پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب لبرٹی چوک میں مریم نواز
پڑھیں:
ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والےکشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبتِ لہو بن کر دوڑتی ہے، جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامال کیخلاف اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گی، ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔