بیجنگ :
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہیں ۔ ان ٹرپس میں مین لینڈ کے باشندوں کے ٹرپس 7.671 ملین ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والوں کے ٹرپس 5.

737 ملین اور غیرملکیوں کے 958,000 ٹرپس شامل ہیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد، 5.6 فیصد اور22.9 فیصد زیادہ ہیں۔
ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ ٹرانسپورٹ ذرائع (جہاز، ٹرینز، گاڑیوں)کی کل تعداد 525،000 تھی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.4 فیصد زیادہ ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب

راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ان کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
  • نتیش کمار کو بی جے پی نے ہائی جیک کر لیا ہے، تیجسوی یادو
  • بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا 50 فیصد تک مہنگی ہونے کا خدشہ
  • ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران ہوئی جہاز کی بتیاں بجھا کیوں دی جاتی ہیں؟اصل وجہ جانئے
  • ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان
  • سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9ماہ کے دوران 33.2فیصد اضافہ
  • پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 8ماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے