بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا ،جنیداکبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا ، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔
پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ادارے اپنے رویے درست کریں، زبردستی سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،عمران خان کا حکم آیا تو سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔
جنید اکبر نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں،سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں،ایک بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔
جنید اکبر نے کہاکہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں جو اب بھگت رہے ہیں،تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی حکومت دی گئی ہے،سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچاؤں گا،جب تک عمران خان کا اعتماد وزیراعلیٰ امین گنڈاپور پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ہم اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے مضبوط ہوں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بہنوں کی ملاقات ہوگئی
فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے جیل میں 3 بہنوں کی ملاقات ہوگئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے دن اُن کی بہنوں نے ملاقات کی۔
عمران خان سے علیمہ خان، عظمیٰ اور نورین خانم نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد وہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔
جیل حکام کی اجازت پر صوبائی وزراء فیملی اور وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی۔
اڈیالہ جیل میں صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس خیبر پختونخوا نے ملاقات کی، تمام ملاقاتیں کانفرنس روم میں کرائی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی سے ملنے والے وکلاء میں فیصل چوہدری، خالد یوسف چوہدری، فتح اللّٰہ برکی، ملک وحید انجم، عرفان نیازی اور پرویز چوہدری شامل تھے۔