چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے امریکہ کی جانب سے فینٹینل کے مسئلے کے بہانے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کی۔ انہوں نے بدھ کے روزکہا کہ “تجارتی جنگ اور ٹیرف کی جنگ” میں کوئی فاتح نہیں ہے اور چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ غلط رویے کو درست کرکے انصاف پر مبنی مذاکرات کے ذریعے اپنی تشویش کو حل کرے اور چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرینگے، سعودی وزارت خارجہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں سعودی وزرت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، سعودی عرب کے مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سعودی وزرت خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا، فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، سعودی عرب کے مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے متعلق سعودی عرب کے مؤقف پر گفت و شنید کی ہی نہیں جاسکتی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اپنے منصوبے کے بعد غزہ میں دنیا بھر کے لوگوں کو آباد ہوتے دیکھتا ہوں۔ میں اسرائیل، غزہ اور سعودیہ کا دورہ کروں گا، سعودی عرب بہت مددگار ثابت ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی۔ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے۔