قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی۔

مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے،فاسٹ بولر نے اپنی شادی کی مرکزی اور ولیمے کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں۔

محمد وسیم کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دلہن اپنے ہمسفر کرکٹر کو سرخ پھولوں کا گلدستہ دے رہی ہیں۔محمد وسیم نے اپنی اس پوسٹ کو ’میری اہلیہ، مجھے میری روح نے تیرے پاس پہنچایا ہے‘ کا کیپشن دیا ہے، دونوں تصاویر میں محمد وسیم کی اہلیہ کا چہرہ عیاں نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شیئر کی گئیں تصاویر میں محمد وسیم اور ان کی اہلیہ کو حرم شریف میں دیکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شیئر کی

پڑھیں:

سینئر ججوں کو نظرانداز کرکے جونیئر کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، بیرسٹر سیف

حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دی۔

اپنے ایک بیان میں حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات  بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا  کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے،  جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلا، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
  • سینئر ججوں کو نظرانداز کرکے جونیئر کی تعیناتی نظام انصاف پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، بیرسٹر سیف
  • بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر
  • شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر بھی شیئر کر دی
  • 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم شروع، 45 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • کبرا خان اور گوہر رشید کی شادی آغاز، ڈھولکی نائٹ کی تصاویر وائرل
  • محمد وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
  • عظیم وکیل محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا،میری استدعا ہے اپیلیں خارج کی جائیں،خواجہ احمد حسین 
  • مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد سینئر صحافی مرحوم محمد انور کے بیٹوں سے تعزیت کررہے ہیں