27 سال بعد اہلیہ کو طلاق دینے والے بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی۔
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔
69 سالہ بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات پر کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔
بل گیٹس نے بتایا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔
اپنی طلاق سے متعلق بل گیٹس نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی طلاق تھی جس کا پچھتاوا بھی سب سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ بل گیٹس اورملینڈا کی طلاق 2021 میں ہوئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بل گیٹس نے
پڑھیں:
طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ کاشف کی بازیابی کے لیے متعدد خطوط لکھے ہیں،لیکن کاشف کا کوئی سراغ نہیں مل سکا جب کہ ایئر پورٹ پولیس کاشف کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج نہیں کررہی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسنگ پرسنز کا کیس سننے کے اختیارات آئینی بینچ کے پاس ہیں۔ یہ کیس آئینی بینچ کو ارسال کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست آئینی بینچ کو بھیج دی۔