ماورا حسین کی امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق، تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے چل رہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی۔
ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا۔
انہوں نے اس پوسٹ میں پانچ فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کے ازدواجی سفر کا آغاز پانچ فروری سے ہی شروع ہوا ہے۔
اس سے قبل بدھ کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔
ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر مداح سرپرائز ہوئے اور انہوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
مزیدپڑھیں:فلسطین کی ایک انچ بھی زمین نہیں چھوڑیں گے، ٹرمپ کے بیان پر سعودی عرب کا سخت ردعمل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امیر گیلانی ماورا حسین کرتے ہوئے انہوں نے
پڑھیں:
کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی کے نوٹس پر پیش
کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔
نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔
ایف آئی اے افسر نے کہا نادیہ حسین کو مشورہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کمرے سے باہر بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نادیہ حسین اور ان کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہے۔