عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ مدرا لون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیئے کیونکہ 50 ہزار روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر وکرم جیت سنگھ ساہنی نے راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔ وکرم جیت سنگھ ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) نکلنے والے 40 فیصد طلباء کو مناسب ملازمتیں نہیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد پر کرے تاکہ پڑھے لکھے بے روزگار افراد کو روزگار مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ "مدرا لون اسکیم" کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیئے کیونکہ 50 ہزار روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے برج لال نے گدھوں کی کم ہوتی تعداد کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ گدھ کی نسل کے پرندے قدرتی طور پر صفائی کرتے ہیں اور وہ مردہ جانوروں کو ٹھکانے لگاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں ہے،ڈاکٹر الطاف حسین

بدین(نمائندہ جسارت) سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ہمارے لیے روشنی کا منارہ ہے۔ سندھ خصوصاً ٹھٹھہ اور بدین کے تعلیمی اداروں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے ضلع بدین کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نندوشہر میں منعقدہ تعلیمی کانفرنسز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد تعلیم کی حقیقی اکائی ہے جس کے ذریعے ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرسکتے ہیں۔صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے شرکائے تعلیمی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ واحد ملک کی منظم تنظیم ہے جو اساتذہ کو حکومت سے اپنے جائز حقوق لینے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور طلبہ کو ان کے جائز حقوق دینے کا مطالبہ بھی کرتی ہے اور ٹریننگ ورکشاپس اور کانفرنسز کے ذریعے ان کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے۔اس موقع پر نائب صدر تنظیم اساتذہ سندھ ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری سندھ پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، سیکرٹری نشرواشاعت سندھ مشرف کریم، گسٹا تحصیل بدین کے صدر کاشف قادر میمن ، پروفیسر غلام اعظم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سید عمران شاہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، وزیر تعلیم سندھ
  • ملک میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے،طاہر کھوسو
  • تعلیمی زبوں حالی حکومتی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے،الطاف حسین
  • جی بی میں ای لرننگ کو فروغ دینے کیلئے وفاق کے ساتھ معاہدہ
  • امریکہ کی پانچ جامعات میں یہود مخالف الزامات کی تحقیقات کا آغاز
  • سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں ہے،ڈاکٹر الطاف حسین
  • ملک اور دہلی کو ترقی یافتہ بنانے میں کانگریس کا اہم رول ہے، دیویندر یادو
  • جامعات میں ایم اے پاس بیوروکریٹ وی سی
  • سکھر،جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام دستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد