چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ اور وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے مابین تعاون کی دو دستاویزات پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ () صدر آصف علی زرداری کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی یادداشت” اور “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ بدھ کے روزچینی صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں فریقوں کے درمیان مذکورہ بالا تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔
چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور پاکستانی فریق نے جوائنٹ پروڈکشن تکنیکی جدت طرازی، مارکیٹ کی توسیع اور اہلکاروں کے تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لئے میڈیا کی خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ اور اور پاکستان کے درمیان تعاون کی
پڑھیں: