پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا، جبکہ صائم ایوب کی غیرموجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیریز ٹیم کے لیے معاون ثابت ہوگی، میرا خیال ہے کہ ایونٹ میں یہی ٹیم فائنل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

عاقب جاوید نے کہاکہ فہیم اشرف آل راؤنڈر آپشن کے لیے بہترین ہیں، اسی لیے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، ٹی20 میں 200 تک اسکور آسانی سے بن جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ون ڈے میں 300 سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔ قومی ٹیم کو ہوم وکٹ کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

عاقب جاوید نے کہاکہ ٹیم فائنل کرتے وقت عامر جمال بھی زیر بحث آئے لیکن انہوں نے زیادہ ون ڈے میچز نہیں کھیلے۔ خوشدل شاہ کا نام دورہ آسٹریلیا سے پہلے زیر بحث تھا۔ ہم صائم ایوب کے متبادل کے طور پر کوئی اوپننگ بلے باز نہیں رکھ سکتے تھے کیونکہ ہمیں ان کے خلا کو پر کرنے کے لیے ایک آل راؤنڈر کی ضرورت تھی، اسی لیے خوشدل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں فہیم اشرف، فخر زمان، سعود شکیل اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سمیت کچھ سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ میں نہیں آرہا ان دو کھلاڑیوں کو کیسے ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان کرکٹ ٹیم تنقید کا جواب چیمپیئنز ٹرافی خوشدل شاہ سہ ملکی سیریز عاقب جاوید فہیم اشرف وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم تنقید کا جواب چیمپیئنز ٹرافی خوشدل شاہ سہ ملکی سیریز عاقب جاوید فہیم اشرف وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی عاقب جاوید نے اور خوشدل شاہ فہیم اشرف ا نے کہاکہ ٹیم میں کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی چیمپئینز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟

پاکستان کرکٹ شائقین کا انتظار تقریباً ختم ہو گیا کیونکہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے ہوم سائیڈ کی آفیشل ٹیم کی جرسی منگل کو سامنے آ جائے گی۔ کٹ اسی دن پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں اہم ترین پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ کتنے کے اور کہاں سے لیے جاسکتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آفیشل کٹس جلد سے جلد حاصل کرکے میگا ایونٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔

پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے ساتھ، توقع ہے کہ قومی ٹیم کی جرسی ملک بھر اور اس سے باہر کے کرکٹ شائقین کے لیے فخر اور جذبے کی علامت ہوگی۔

مزید پڑھیے: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

مہم #WearYourPassion  کے ہیش ٹیگ کے تحت چل رہی ہے جو شائقین کو ایکشن میں شامل ہونے اور قومی ٹیم کے پیچھے کھڑے ہونے کی ترغیب دیتی ہے جو ہوم گراؤنڈ پر پر عظیم الشان مقابلے کے کی تیاری کر رہے ہیں۔

پری آرڈر شروع ہونے میں صرف 24 گھنٹے باقی ہیں۔ْ توقعات بہت زیادہ ہیں کہ جرسی کی بڑے پیمانے پر مانگ دیکھنے کو ملے گی کیونکہ پاکستان حالیہ تاریخ میں کرکٹ کے اپنے اہم ترین ایونٹس میں سے ایک کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: شائقین کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں؟

چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور شائقین کے پاس اب پاکستان کی آفیشل جرسی پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کرنے کا موقع بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کٹ قومی ٹیم کی آفیشل کٹ

متعلقہ مضامین

  • فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو پاکستان ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل
  • فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر موقع دیا ہے، ہیڈ کوچ
  • دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟
  • عاطف خان کا عون چوہدری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
  • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت کے میچ کی تمام ٹکٹیں گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت
  • پاکستان کی چیمپئینز ٹرافی کٹ کی نقاب کشائی کب ہوگی؟
  • ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید