غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان باشندوں کو آبائی ممالک واپس بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے تحت ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی غیرملکی باشندوں کی وطن واپسی اسی منصوبے کے تحت جاری ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حالیہ مہم کے دوران آج 781 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو طور خم کے راستے ملک بدر کیا گیا ہے، افغان شہری جنہیں غیر ملکی ممالک نے کسی تیسرے ملک میں آباد کرنے کے لیے اسپانسر کیا ہے، فی الحال ملک بدر نہیں کیے جا رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے متعلقہ ممالک کو مطلع کر دیا گیا ہے، متعلقہ ممالک جلد از جلد ان افغان باشندوں کی آباد کاری کا عمل مکمل کریں، بصورت دیگر انہیں بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان باشندوں

پڑھیں:

ٹرمپ نے افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی

ٹرمپ نے افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

کابل(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 14600 افغان شہریوں کو امریکا میں عارضی پناہ گاہ فراہم کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہ ختم کرنے کا اطلاق مئی سے ہوگا، کیمرون کے ساتھ 7900 افراد کی حیثیت بھی ختم کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان باشدنے امریکہ میں temporary protected status ٹی پی ایس نامی عہدے کے تحت رہنے کے قابل تھے۔امریکہ کا ٹی پی ایس پروگرام ان افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جن کے آبائی ممالک قدرتی آفات، مسلح تنازعات، یا دیگر غیر معمولی حالات سے دوچار ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ نے افغان باشندوں کی عارضی پناہ گاہوں کی حیثیت ختم کردی
  • غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی انخلاء مہم جاری،مزید 4ہزارسے زائد خاندان افغانستان میں داخل
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
  • پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، 9 ہزارسے زائد ڈی پورٹ
  • افغان مہاجرین سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء جاری
  • افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر اب پاسپورٹ کے بغیر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آئے ججز کو واپس بھیجنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
  • ساڑھے 8 لاکھ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جاچکا ،وزیر مملکت