Nawaiwaqt:
2025-04-17@21:30:47 GMT

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیئے۔صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ  نے کہا کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلبا کو سہولت دینا ہے۔ صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے کہا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے سالانہ امتحانات امتحانات ملتوی

پڑھیں:

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے عازمین حج کیلئے بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن مقررکردی ۔ 

عازمین حج کے لئے بائیو میٹرک کروانے کی 18 اپریل ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ عازمین حج موبائل فون کے ذریعے بائیو میٹرک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ 

حج ویزہ کے حصول کے لئے بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ماہ رمضان کے ثمرات کو محفوظ رکھیے۔۔۔۔ !
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے کیس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کی9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت23 اپریل تک ملتوی
  • بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
  • وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے
  • لاہور ہائیکورٹ، ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کیس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی
  • پی ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کے پی حکومت کا ایسٹر پر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن 20 اپریل کو دینے کا فیصلہ
  • کراچی: نویں کا کیمسٹری کا پرچہ جاری، دوپہر میں ریاضی کا پیپر ہو گا
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ