امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

ممبئی (سب نیوز )امریکا نے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیا، آج ایک امریکی فوجی طیارہ ان افراد کو لے کر ہمسایہ ملک کے شہر امرتسر پہنچا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن ایجنڈے کے تحت غیر متعینہ تعداد میں لوگوں کو ملک بدر کیا گیا۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پرواز 205 تارکین وطن کو واپس لائی، تاہم کچھ دیگر کی رپوٹس کے مطابق ان افراد کی تعداد 104 تھی، اور بنیادی طور پر ان کا تعلق شمالی ریاست پنجاب اور اور مغربی ریاست گجرات سے ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن ایجنڈے میں مدد کے لیے فوج کا استعمال کیا، اور بھارتی تارکین وطن کو فوجی ہوائی جہازوں کے ذریعے ڈی پورٹ کیا۔پچھلی امریکی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی تارکین وطن کو وطن واپس بھیجا تھا، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ واشنگٹن نے اس مقصد کے لیے فوجی طیارے کا استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے گزشتہ روز رپورٹ کیا تھا کہ سی-17 طیارہ تارکین کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم فلائٹ پبلک فلائٹ ٹریکرز پر نظر نہیں آئی، جبکہ مقامی نیوز ٹی وی چینلز نے طیارے کو امرتسر میں دکھایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ ماہ چارج سنبھالنے کے بعد سے بھارت اور امریکا کے درمیان تارکین وطن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، اور اس بات کی توقع ہے کہ امریکی صدر کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں بھی یہ معاملہ زیر غور آئے گا، جو ممکنہ طور پر اگلے ہفتے واشنگٹن میں ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی تارکین وطن کو کو لے کر

پڑھیں:

امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا اسرائیل کو نیا تحفہ! 18 کروڑ ڈالر کے فوجی انجن دینے کی منظوری
  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • پاکستان سے 9809غیرقانونی مقیم افرادڈی پورٹ
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • بھارت, وقف ترمیمی بل کے خلاف جھارکھنڈ میں احتجاجی مظاہرہ
  • امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • ٹرمپ کا گرین کارڈ ہولڈرزاور تارکین وطن کی سخت نگرانی کا حکم
  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے، حریت کانفرنس