کشمیر میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بے رحم طریقے اختیار کریں، امت شاہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کیوجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا نیٹ ورک کافی حد تک کمزور ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو دراندازی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف بے رحم اور سخت کارروائی کرنی چاہیئے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عسکریت پسندی کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بے رحم طریقے استعمال کرنا چاہیئے۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا نیٹ ورک کافی حد تک کمزور ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نارکو نیٹ ورک اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے دراندازوں اور دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔ امت شاہ نے کہا "منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف فوری اور تیز کارروائی کرنے کی ضرورت ہے"۔
امت شاہ نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ نئے فوجداری قوانین کے بروقت نفاذ کے پیش نظر فرانزک سائنس لیبارٹری (FSL) کے عہدوں پر نئی تقرری کریں۔ امت شاہ نے عسکریت پسندی سے پاک جموں و کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے عسکریت پسندی کے خلاف مودی حکومت کی "زیرو ٹالرنس پالیسی" پر زور دیا۔ انہوں نے تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ رہنے اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے تال میل سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے تمام پیرامیٹرز میں بڑی بہتری کے لئے سکیورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (جی ڈی پی) کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ غور طلب ہے کہ امت شاہ نے منگل کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پر ایک اہم جائزہ میٹنگ بھی کی تھی، جس میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ہوم سکریٹری اور وزارت داخلہ اور فوج کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندی کے واقعات کے خلاف تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر میں عسکریت پسندی سکیورٹی ایجنسیوں عسکریت پسندی کے امت شاہ نے کہا نے کہا کہ کے خلاف کے لئے
پڑھیں:
میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور ماضی میں بھی کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے کاروباری شخصیت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہےکہ وہ مشکوک شخص اپنے ہدف کو مہنگے تحفے اور جیولری کی لالچ دے کر پھنسا تا ہے۔ مذکورہ کاروباری شخص پرائیویٹ پارٹیز میں بلانے اور ٹیم ممبرز کی فیملیز کو گفٹ دینےکی کوشش کر رہا ہے اور آئی پی ایل میں شامل افراد کے قریب آنےکی کوشش کر رہا ہے، مشکوکت شخص کو ٹیم ہوٹلز اور میچز کے دوران دیکھا گیا ہے۔