چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری جب بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے تو چینی صدر کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں چین پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا شاندار استقبال
اس موقع پر مسلح چینی افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور پاکستان و چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنا میں ہوئی ہے، جس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اور وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے عوامی رابطوں کو مستحکم کرنے پر زور
واضح رہے صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز چین پہنچے تھے، ان کا دورہ 8 فروری کو مکمل ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری تبادلہ خیال چینی صدر سی پیک منوبے صدر مملکت ملاقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تبادلہ خیال چینی صدر سی پیک منوبے صدر مملکت ملاقات وی نیوز ا صف علی زرداری صدر مملکت ا صف چینی صدر چین کے
پڑھیں:
چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات، عدالتی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں عدالتی امور، ججز کی نامزدگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
یہ ملاقات گزشتہ ہفتے کی دیگر ملاقاتوں کا تسلسل تھی، جب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔