پاکستان کا اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے اسپانسرڈ افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے متعلقہ ممالک کو مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا۔

ذرائع نے بتایاکہ افغان شہریوں سمیت تمام غیرقانونی مقیم باشندوں کو واپس بھیجا جارہا ہے اور اسلام آباد میں781 غیرقانونی افغان شہریوں کوبراستہ طورخم افغانستان بھیجا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کو ان کے ملک غیرقانونی فارنر ریپیٹریشن پلان کے تحت بھیجا جارہا ہے تاہم افغان پناہ گزین جنہیں کسی اسپانسرڈ ممالک میں سیٹل ہونا تھا انہیں ابھی بیدخل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ذریعے اسپانسرڈ ملکوں کو افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے، اگراسپانسرڈ ملکوں نے عبوری طورپرپاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو نہ بلایا توبے دخل کردیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان باشندوں کی آبادکاری کیلئے

پڑھیں:

افغانستان  : صوبے بادغیس  کے نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث

افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا. جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا. ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق بادغیس کے گورنر کے ہلاک کیے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی۔ افغان حکام اب بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں۔پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے. لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بدرالدین اس سے پہلے افغان طالبان کے تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کرتا تھااور بعد میں فتنہ الخوراج کاحصہ بنا. بدر الدین افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی نئی لہر میں ایک اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی قیادت اب بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں بشمول فتنہ الخوارج کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے. شواہد موجود ہیں کہ افغان طالبان فتنہ الخوراج کو دفاعی، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نائب گورنر کے بیٹے کی ہلاکت افغان طالبان اور فتنہ الخوراج کے درمیان گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ افغان حکام پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے، سوشل میڈیا پر نورالدین کی نام نہاد شہادت کا جشن منا رہے ہیں۔تجزیہ کار کے مطابق مولوی غلام محمدکو میڈیا پرافغانستان کی تعمیر نوکا پروپیگنڈا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اس نے اپنے بیٹے کو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی چھوٹ دے رکھی تھی۔ یہ بلا شک و شبہ واضح ہوچکا ہےکہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں نہ صرف افغانستان کی سرزمین بلکہ افغان حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہوچکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئے ہلاک ہوا. فتنہ الخوارج افغان نوجوانوں کو پاکستان میں تعلیم اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاوارث موت مروا رہے ہیں۔دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ فتنہ الخوراج کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کرنےوالے زیادہ ترافغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا گرفتار کرلئے جاتے ہیں۔ افغان عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی بھلائی کے لیے اپنے بچوں کو فتنہ الخوراج سے بچائیں۔ افغانستان ہر قسم کے دہشت گردوں کی افزائش گاہ بن چکا ہے۔ جس پر بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ
  • غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان باشندوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں مقیم غیرقانونی افغانوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
  • غیر قانونی غیرملکیوں اور افغان باشندوں کو آبائی ممالک واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ
  • مغربی ممالک جانے کے منتظر افغانوں کو ملک بدر کر سکتے ہیں، پاکستان
  • افغانستان  : صوبے بادغیس  کے نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث
  • افغان نائب گورنر کا بیٹا بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلا