پاکستان اور بنگلہ دیش براہ راست پروازوں کی بحالی، فلائی جناح کو اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ۔
بنگلہ دیشی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے چیئرمین ایئر وائس مارشل ایم ڈی منظور کبیرنے تصدیق کی کہ فلائی جناح نے پروازوں کی اجازت کے لیے اپلائی کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے پہلے فلائی جناح کو بنگلہ دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرنا پڑے گا۔
سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ’اب ایئرلائن جنرل سیلز ایجنٹ اپوائنٹ کرے گا۔ جب وہ سلاٹ اور پروازوں کی تعداد کے حوالے سے درخواست دیں گے تو ہم منظوری دیں گے۔ ہماری طرف سے تمام معاملات مکمل کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے آخری مرتبہ 2015 تک ڈھاکہ کے لیے پر پروازیں چلائیں۔ بجٹ ایئرلائن فلائی جناح پاکستان کے لیکسن گروپ اور یو اے ای کے ایئر عربیہ کا جوائنٹ ونچر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلائی جناح بنگلہ دیش
پڑھیں:
اسلام آباد: جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے رات گئے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے شاہین چوک مارگلہ روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ مدت میں منصوبے کی تکمیل کےلیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے جناح اسکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ کو ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ اسکیپنگ کی جائے۔
وزیر داخلہ نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ٹریفک جام کے خاتمے کےلیے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائے گا۔
انہوں نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم کنیکشن ہے۔