جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

چارسدہ/مردان(آئی پی ایس) صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا جنید اکبر نے عمران خان کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ مجھے عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے عزت ملی، ریاست کے ساتھ باہمی عزت اور برابری کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنے مینڈیٹ اور عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ 8فروری کو دنیا کو دیکھائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، پی ٹی آئی میں پیسے کے بل بوتے پر آگے جانے والوں کو روکا جائے گا، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل عام کریں گے، 8 فروری کو صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر ڈی چوک میں بھی جلسہ کریں گے، آپ کے ظلم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنید اکبر پی ٹی آئی پر ڈی چوک کی کال

پڑھیں:

مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں. جنید اکبر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کرلیں تورہا ہوجائیں گے مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں. ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کہاتھا کہ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں جوعمران خان کے ساتھ ہوگا وہی جیتے گا اگر آج پارٹی چھوڑتا ہوں توپچاس بندے بھی میرے ساتھ نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی خواہش نہیں تھی کہ عاصم منیر آرمی چیف بنیں جنرل باجوہ نے مسلم لیگ( ن) سے توسیع لینے کا فیصلہ کیا تھا انہوںنے اعتراف کیا کہ ہمارے سارے فیصلے ٹھیک نہیں تھے ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں.

جنید اکبر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ملکی ادارے مضبوط ہوں اداروں سے رابطہ کرنا وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکی مجبوری ہے وہ عمران خان کی وجہ سے وزیراعلی ہیں عمران خان علی امین گنڈا پورپرعدم اعتماد کردیں تووہ گھرچلے جائیں گے وہ عمران خان کے وفادارہیں.                                                                 

متعلقہ مضامین

  • پارٹی میں چور ناقابل برداشت، عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر
  • عمران خان نے بھی جائز بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر
  • عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
  • پی ٹی آئی کبھی نہیں چاہتی کہ فوج کمزور ہو، جنید اکبر
  • عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا
  • محسن نقوی کوئی سیاسی بندہ نہیں، تب حساب لیں گے جب حکومت اور اداروں کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگا، جنید اکبر خان
  • مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں. جنید اکبر
  • 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟
  • صوابی: جنید اکبر کی زیر صدارت  8    فروری جلسہ کے حوالے سے اجلاس  پشاور ریجن کے اہم رہنما غائب