سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے کوریئر سینٹرز میدان جنگ میں تبدیل ہو گئے۔کراچی اور لاہور میں ٹی سی ایس کے متعدد مراکز پر توڑ پھوڑ کی گئی، یہ مراکز پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے قائم کیے گئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی سی ایس کے یہ مراکز شائقین کی سہولت کے لیے قائم کیے تھے جنہیں توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شیشے توڑ دیئے گئے اور عملے کو بھی زدوکوب کیا گیا تاہم حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو طلب کرنا پڑا، ان واقعات کے بعد ان سینٹرز پر کام روک دیا گیا اور ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

الیکٹرک بس اور آٹزم سینٹرز! پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پہلے الیکٹرک بسوں پر اور اب آٹزم سینٹرز کے قیام پر پنجاب کا دعویٰ غلط قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری ہے، پہلے الیکٹرک بسوں پر اور اب آٹزم سینٹرز کے قیام پر سندھ نے پنجاب کا دعویٰ غلط قرار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دو دن پہلے لاہور میں آٹزم اسکول پروگرام کا افتتاح کیا تھا، جسے پاکستان کا پہلا آٹزم سینٹر کہا گیا، جس پر سندھ کے وزیر شرجیل میمن اور صوبائی ترجمان سمیتا افضال نے کہا کہ پہلا سرکاری آٹزم سینٹر سندھ حکومت نے دو ہزار اٹھارہ میں قائم کیا اور صوبے میں چھے سرکاری آٹزم سینٹر کام کر رہے ہیں، لہذا پنجاب حکومت حقائق درست پیش کرے۔

جس کے جواب میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نوازشریف سے مقابلے کا شوق رکھنے والے ان جیسی کارکردگی دکھائیں، لیکن باقی صوبائی حکومتی صرف پنجاب کے کاموں میں کیڑے نکالتی ہیں۔

سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے الیکٹرک بسیں چلانے سے متعلق بھی پنجاب حکومت کے دعوے کو غلط کہا تھا، اور تصحیح کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکٹرک بسیں سندھ نے دو ہزار تیئس میں شروع کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • 3 ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • کشمیری حقِ آزادی کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد میں مصروف ہیں: احسن اقبال
  • سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
  • الیکٹرک بس اور آٹزم سینٹرز! پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری
  • مفتی قوی بھی راکھی ساونت سے شادی کیلئے میدان میں آ گئے
  • چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کا حصول جنگ بن گیا، کچھ کامیاب، باقی ناکام
  • سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی
  • چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی خریداری کیلئے شائقین پُرجوش
  • سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری