جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب، لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے ناموں پر غورہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پرغورکیاجائے گا۔
لاہورہائی کورٹ میں تعیناتی کے لیے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے ناموں پرغورکیاجائے گا۔ ان میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان شامل ہیں
اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی،عصمہ حامد، بشریٰ قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں اور ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک، محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر اور محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان اور نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان، جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی، سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر غور ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ناموں پر غور ہوگا ڈسٹرکٹ سیشن جج اجلاس میں
پڑھیں:
محراب پور، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس
محراب پور(جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ہوا جس سے خطا ب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، اسکول سے باہر بچوں کو دوبارا اسکول میں داخل کروانے کیلئے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے، ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بھتر تعلیم و تربیت کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کے فروغ و کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کی بھی تجویز دی، میونسپل کمیٹی مورو اور نوشہروفیروز کے علاوہ تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز ڈاکٹر کاشف میمن اورضلع کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین نے شرکت کی۔