بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، عمران خان اور وزیراعلی کا پیغام پہنچایا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، عمران خان اور وزیراعلی کا پیغام پہنچایا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی قائم مقام افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طالبان قیادت کے لیے عمران خان کا پیغام پہنچایا۔
ملاقات میں بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی کے پی علی امین کا افغان قیادت کے لیے خصوصی خیرسگالی پیغام پہنچایا جبکہ پاکستان افغانستان کے دوطرفہ تعاون پرمبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علما کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان سفیر سردار احمد شکیت نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے، پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئے آپ کا کردارقابل تعریف ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیغام پہنچایا افغان سفیر
پڑھیں:
چیف جسٹس سے سفیر ترکیہ ‘ ایران کی ملاقات عدالتی شعبے کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ترکیہ اور ایران کے سفیروں نے الگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ترکی اور ایران کے ساتھ دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی تعریف کی، اور تینوں ممالک کے عوام کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔ ترک سفیر کے ساتھ ملاقات میں چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات کو تسلیم کیا اور شریعہ اکیڈمی کیساتھ ترکی کے عدالتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے جاری تعاون کی تعریف کی۔ چیف جسٹس نے زور دیا ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے تاکہ عدالتی افسران کو عدالت کے انتظام، ڈیجیٹلائزیشن اور اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترکی کے طریقوں سے استفادہ کرنے کا موقع مل سکے۔ترک سفیر نے چیف جسٹس ترکیہ کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور عدالتی تعاون کو مزید فروغ دینے میں ترکیہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں چیف جسٹس نے پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا جس کی ایرانی سفیر نے بھی تائید کی۔چیف جسٹس نے دونوں سفرا کو یادگاری تحائف پیش کیے، جبکہ ترکیہ اور ایران کے سفرا نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔