صدر آصف علی زرداری کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔
بیجنگ کے گریٹ ہال آف چائنہ پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر دیا گیا، اس ملاقات میں چینیوں کی پاکستان میں سیکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔
ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔
صدر زرداری نے بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤلے چی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہ داری کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سائنس اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر مملکت نے بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا بھی دورہ کیا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول رکھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیجنگ : وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق
بیجنگ : وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات کی جہاں دونوں کے درمیان انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق ہوا، وزیر داخلہ نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی چین کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات چینی ہم منصب کیو ینجن سے ہوئی، ملاقات میں انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا علاوہ ازیں ملاقات میں پیرا ملٹری فورسز کے لئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔
پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی جدید ٹیکنالوجی اور پولیس کے لئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت کی گئی اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مٹینگ پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ وزیر داخلہ نے چینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا چین سے پولیس کے لئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔