حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آئی جی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے۔
میرپور ماتھیلو، گھوٹکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے یہاں مغویوں کو ہنی ٹریپ کر کے یرغمال بنایا جاتا تھا جو اب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا گھوٹکی ضلع کے بڑے ڈاکو مارے گئے ہیں۔ پچھلے سال ریجن میں 35 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال تھے اب 13 ہیں۔ مغویوں کو جلد بحفاظت بازیاب کروالیں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ پولیس چوکیاں حکمت عملی کے تحت کم کی ہیں ساری چوکیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پولیو کے خاتمے کے لیے پولیس اہم کردار ادا کررہی ہے، ڈی آئی جی
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مورخہ 03 فروری 2025 سے 09 فروری 2025 تک شروع ہونے والی 7 روزہ قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے نہ صرف پولیس نے بلکہ علاقے کی مساجد کے پیش امام صاحبان اور مدارس کے مدرسین نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمازیوں اور اہل محلہ کو پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مہم میں 05 سال تک کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو ویکسین کے حفاظتی 02 قطرے پلانے کے لئے والدین سے درخواست کی جاتی ہے۔