کرم امن معاہدے پر عمل درآمد: کل کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں جرگہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کرم امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق دوبارہ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے جو کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمشنر ہاؤس میں ہوگا۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق جرگہ میں فریقین کی 15، 15 رکنی کمیٹیوں کے اراکین شرکت کریں گے۔ جرگہ میں امن معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جرگہ میں اسلحہ حوالگی، بنکرز کو گرانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیے کُرم: اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کوہاٹ: اپر کُرم و پارا چنار کے مشران کا جرگہ آج ہو گاذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ میں ایک فریق ٹل پاڑا چنار روڈ کھولنے سے متعلق تجاویز دے گا۔
ذرائع کے مطابق تجاویز میں فریقین کے مسافروں کو مشترکہ طور پر بسوں میں سفر کروانا شامل ہے۔ ٹل پارا چنار روڈ پر سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ممبر ارشاد حسین بنگش نے کہا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن سے متعلق بات چیت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پاڑا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جرگہ میں
پڑھیں:
کرُم میں معاہدے کے مطابق آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی
کرُم میں معاہدے کے مطابق آج بھی کئی بنکرز مسمار، تعداد22 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
پاراچنار: خیبر پختونخوا کے ضلع کرُم میں معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری رہا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید چار بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے، آج کی کارروائیوں کے بعد اب تک ٹوٹل 22بنکرز مسمار کئے گئے ہیں۔
خیال رہے سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں بنکرز کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے جبکہ فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی پیش رفت جاری ہے۔