صبح کا وقت انسان کی طبیعت کو بلند کرتا ہے، ماہرینِ نفسیات
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کبھی کبھی انسان بہت زیادہ بیزاری اور اُداسی محسوس کرتا ہے۔ کچھ لوگ دن رات اِس کیفیت سے دوچار رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اِس کی بہت سی وجوہ ہوتی ہیں۔ حالات انسان کو پریشان رکھتے ہیں۔ جب ذہن الجھا ہوا ہو تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ نفسی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے کو کس نظر سے دیکھا جارہا ہے اِس کا مدار بہت حد تک اس بات پر ہے کہ انسان کن حالات سے دوچار ہے یا گزر رہا ہے۔
جب ذہن الجھا ہوا ہو تو بہت سے معاملات سمجھ میں نہیں آتے مگر ایک ایسی حقیقت بھی ہے جس پر عام آدمی زیادہ غور نہیں کرتا اور پریشان ہی رہتا ہے۔ رات کے اوقات میں ذہن زیادہ الجھتا ہے، طبیعت بوجھل رہتی ہے اور اتوار کا دن بھی بالعموم بیزاری کے ساتھ گزرتا ہے۔ نفسی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ذہن بہت اچھی حالت میں ہوتا ہے۔ اگر پُرسکون نیند ملی ہو تو صبح کا وقت انسان کے مزاج کو بلندی عطا کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کرتا ہے۔
جو لوگ رات کی بھرپور نیند کے بعد علی الصباح بیدار ہوتے ہیں وہ بالعموم دن بھر بہت اچھے موڈ میں رہتے ہیں۔ انہیں کام پر جانا بھی اچھا لگتا ہے اور کام میں جی بھی خوب لگتا ہے۔ صبح کے اوقات طبیعت کو تر و تازہ رکھتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم صبح کو بیدار ہوتے ہیں تب ہر چیز روشن تر دکھائی دیتی ہے۔ معاملات ذہن کو الجھاتے نہیں۔ صبح کے اوقات میں ذہن خاصی پُرسکون حالت میں ہوتا ہے۔ ایسے میں زیادہ اور اچھی طرح سوچ سکتا ہے۔ جو لوگ علی الصباح بیدار ہوکر پوری تیاری کے ساتھ گھر سے باہر آتے ہیں وہ دن اچھا گزارتے ہیں۔ اُن کے معاملات سلجھے ہوئے رہتے ہیں۔
عام آدمی کے ذہن میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کا دن بہت اچھا گزرنا چاہیے مگر ایسا ہوتا نہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ یومیہ بنیاد پر اگر زیادہ آرام کیا جائے، سماجی سرگرمیاں ہفتہ بھر جاری رہیں تو پھر ہفتہ وار تعطیل کے دن کچھ زیادہ لطف محسوس نہیں ہوتا۔ اگر انسان ہفتہ بھر بھرپور محنت کرے اور کسی سے زیادہ میل جول نہ رکھے تو ہفتہ وار تعطیل کے دن اُسے لوگوں سے ملنے اور آرام کرنے میں زیادہ لطف محسوس ہوتا ہے۔
علی الصباح بیدار ہونے کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ رات کو خواہ مخواہ دیر تک جاگتے رہنے اور نیند کو ٹالتے رہنے سے جسم کے معاملات بگڑتے ہیں اور ذہن منتشر ہو جاتا ہے۔ اگر طے شدہ وقت پر سونے کی عادت ڈالی جائے تو نیند جلد اور اچھی آتی ہے اور یوں دن کا اچھا آغاز ممکن ہو پاتا ہے۔
محققین کی محنت کا نتیجہ بی ایم جے مینٹل ہیلتھ نامی جریدے میں شایع ہوا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی کالج لندن کے تحت کرائی گئی ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے مختلف حوالوں سے بھرپور جائزہ لے کر بتایا ہے کہ صبح کے اوقات طبیعت کو بلند رکھتے ہیں اور یوں انسان زیادہ اور اچھا کام کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اوقات کرتا ہے ہوتا ہے صبح کے
پڑھیں:
شاہ فرمان تصویر شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا تھا: عاطف خان
عاطف خان— فائل فوٹواستحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان صاحب تصویر شئیر کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا تھا۔
عاطف خان نے کہا ہے کہ شاہ فرمان مجھ سے رابطہ کر لیتے تو معاملہ زیادہ بہتر انداز میں کلیئر ہو جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کبھی برا بھلا نہیں کہا۔
پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات، پارٹی رہنماؤں کی تنقید، ذرائعتحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کی عون چودھری سے ملاقات ہوئی۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما عاطف خان نے ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ اتوار کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عاطف خان کی ملاقات کی تصویر پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کی گئی تھی۔
عون چوہدری سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے پر پارٹی رہنماؤں نے انہیں ہدفِ تنقید بنا لیا تھا۔