لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔
لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل 6 فروری بروز جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔چیف جسٹس آف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت اجلاس سپریم کورٹ کمیٹی روم میں دن 2 بجے ہوگا جبکہ سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس کے لیے جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کے لیے 49 نامزدگیاں موصول ہوچکی ہیں۔ اجلاس میں10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلا کے ناموں پرغورہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے ناموں پر غور ہوگاجن میں ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر بٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اکمل خان، ڈسٹرکٹ سیشن جج جزیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ سیشن جج ابہر گل خان کے ناموں پر غور ہوگا، اجلاس میں 45 سینئر وکلا کے ناموں پر غور ہوگا۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی،عصمہ حامد، بشری قمر، اقبال احمد خان، سلطان محمود اور غلام سرور کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں حیدر رسول مرزا، حارث عظمت، حسیب شکور پراچہ، حسن نواز مخدوم، ہماں اعجاز زمان، خالد اسحاق، ملک جاوید اقبال وئیں اور ملک محمد اویس خالد کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں ملک وقار حیدر اعوان، میاں بلال بشیر، مغیث اسلم ملک، محمد اورنگزیب خان، محمد جواد ظفر اور محمد نوید فرحان کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں نوازش علی پیرزادہ، ساجد خان تنولی، ثاقب جیلانی، محمد زبیر خالد، منور السلام، مقتدر اختر شبیر، مشتاق احمد مہل، نجف مزمل خان اور نوید احمد خواجہ کے ناموں پر غور ہوگا۔اجلاس میں قادر بخش، قاسم علی چوہان، رافع زیشان، جاوید الطاف، رانا شمشاد خان، رضوان اختر اعوان، صباحت رضوی، سلمان احمد، سمیعہ خالد، سردار اکبر علی، شیغن اعجاز، سید احسن رضا کاظمی، انتخاب حسین شاہ اور عثمان اکرم ساہی کے ناموں پر غور ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ججز کی تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل
پڑھیں:
سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے مکہ اور مدینہ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی
سعودی عرب نے تجارتی مقاصد کیلئے مکہ اور مدینہ کے الفاظ کے استعمال پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
جدہ (سب نیوز )سعودی عرب میں مقدس شہروں کے ناموں پر اپنی مصنوعات کے نام رکھنا، برانڈنگ اور تشہیر سے پہلے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ بصورت دیگر بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب نے مصنوعات کی مارکیٹنگ کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔جس کے تحت سعودی عرب، مکہ، مدینہ اور دیگر مقدس شہروں کے ناموں پر پراڈکٹس کے نام نہیں رکھے جا سکیں گے۔
مذہبی، سیاسی یا فوجی ناموں کو استعمال کرنے سے قبل بھی اجازت لینا لازمی ہوگا بصورت دیگر 11 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوگا۔پہلے سے رجسٹرڈ نام کو چرا کر اپنی پراڈکٹس کے لیے استعمال کرنے پر بھی ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔علاوہ ازیں اس قانون کے تحت مقامی، علاقائی یا بین الاقوامی تنظیموں سے ملتے جلتے ناموں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ اسی طرح کسی سرکاری ادارے سے مماثلت رکھنے والے ناموں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ ان خلاف ورزیوں پر جرم کی نوعیت کے اعتبار سے 76 ہزارپاکستانی روپوں سے پونے چار لاکھ پاکستانی روپے تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔