چینی صدر کا سی پیک کے “اپ گریڈڈ ورژن” کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی دوست اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ پاکستان کے لئے چین کی دوستانہ پالیسی ہمیشہ تمام پاکستانی عوام کی جانب مرکوز رہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار بدھ کے روز چینی صدر نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ بات چیت میں کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا “اپ گریڈڈ ورژن” بنانے اور پاکستان کی ترقیاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

امید ہے کہ پاکستان اپنے ملک میں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے سیکیورٹی تحفظ کو مضبوط بنائے گا اور دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ اگلے سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو ثقافت، تعلیم اور میڈیا کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چاہے عالمی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں ، پاکستان چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ پاکستان چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے اور کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے، آزاد تجارت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن وغیرہ کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔بات چیت سے قبل شی جن پھنگ نے صدر پاکستان کے لئے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی۔اسی رات شی جن پھنگ کی جانب سے عظیم عوامی ہال میں صدر زرداری کے لیے استقبالیہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی صدر کے لئے

پڑھیں:

سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ اصلاحات سرکاری اور نجی شعبوں میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے وضع کی گئیں ان اصلاحات کے تحت فصلوں کی بہتر پیداوار کے لیے بیجوں کے معیار کی نگرانی کے لیے ایک سخت کنٹرول سسٹم قائم کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا قیام کاشتکاروں کو معیاری بیج فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا تین زرعی ماہرین کو بھی اصلاحات کے عمل میں شامل کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے بیج تیار کرنے کے لیے گزشتہ چند سالوں میں انتھک محنت کی ہے کیونکہ 12میں سے 7غیر فعال زرعی فارمز اور سیڈ پروسیسنگ پلانٹس گزشتہ چھ ماہ میں فعال ہو چکے ہیں اس کے علاوہ، کارپوریشن نے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دو موبائل یونٹس قائم کیے ہیں.

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کارپوریشن کو 1500 ایکڑ غیر کاشت شدہ زرعی اراضی کو دو سال کے اندر قابل کاشت بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اعلی حکام کی جانب سے یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ کسانوں کو مناسب قیمت پر بیج فراہم کیا جائے اور دیگر بیج پلانٹس کو بھی فعال کیا جائے انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کے لیے ایک نئی ایپ تیار کی گئی ہے. کنسلٹنٹ سیڈ کارپوریشن اسد رند نے کہا کہ سیڈ پروسیسنگ پلانٹس بیجوں کی صفائی، گریڈنگ اور ٹریٹمنٹ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں کیونکہ یہ پروسیسنگ کے طریقے خالص، اعلی معیار کے بیج کو یقینی بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ معیار کے سخت معیارات پر پورا اترنے کے لیے ہر بیچ کا سائز، وزن اور نمی کے مواد کا بغور معائنہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم بیجوں کو کیڑوں سے بچانے اور ان کی مجموعی قوت کو بڑھانے کے لیے اعلی درجے کی سیڈ کوٹنگ تکنیک استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پروسیسنگ کے بعد، بیجوں کو ان کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے موسمیاتی کنٹرول والی سہولیات میں ذخیرہ کیا جاتا ہے یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسانوں کو بیج ملے جو زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ فوری طور پر پودے لگانے کے لیے تیار ہوں بیج کی صحت اور معیار پر ہماری توجہ پورے خطے میں زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے.


متعلقہ مضامین

  • دنیا بھر میں بین الاقوامی انسانی حقوق پر “امریکی طرز کی بالادستی” کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چینی میڈیا
  • سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک
  • پاکستان اور چین کے درمیان سیکیورٹی تعاون میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق
  • چین کرغزستان تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی بلندی پر پہنچ گئے ہیں، چینی صدر
  • چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے  اداروں  پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
  • فینٹینیل  کے  “زہر” کے خاتمے  کے لیے امریکہ کو   پہلے  اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا ، چینی میڈیا
  • صدرزرداری کل سےچین کا سرکاری دورہ کرینگے
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے “امریکی بیماری” کا علاج نہیں ہوگا، چینی میڈیا
  • جدہ: پاکستان کی پہلی خاتون “کمرشل قونصلر” سعدیہ خان سے ملاقات