ٹرمپ شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت سے تجارت کی نہیں اسے دنیا میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے، کشمیر پر خاموشی ہندو سامراج اور گجرات کے قصاب کی حمایت کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صہیونیت کی ڈوبتی ناو کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ٹرمپ کی کوششوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، پاکستان امریکی صدر کے غزہ خالی کرانے کے بیان کی مذمت کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حماس ایک سیاسی و جمہوری حقیقت ہے، حماس کو سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر دنیا آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سالوں سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر پر تحریک آزادی کشمیر کو ازسرِنو منظم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت سے تجارت کی نہیں اسے دنیا میں تنہا کرنے کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے، کشمیر پر خاموشی ہندو سامراج اور گجرات کے قصاب کی حمایت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت بان ہے، جماعت اسلامی کشمیر کاز کو ملک کے کونے کونے میں اجاگر کرے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کشمیر کا کشمیر کو
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
کراچی:جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔
اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔