امرتسر: امریکا کا ایک فوجی جہازطیارہ ٓحال ہی میں ملک سے ڈی پورٹ کیے گئے غیرقانونی تارکین کو لے کر بھارت پہنچ گیا  ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو بھارت کے شمالی شہر امرتسر کے ایئرپورٹ پر امریکی فوجی جہاز کو لینڈ کرتے ہوئے دیکھا۔
بھارتی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں 205 افراد کو لایا گیا جب کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعداد 105 ہے۔ ان افراد میں سے بیش تر کا تعلق پنجاب اور گجرات سے ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے امیگریشن سے متعلق ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی اڈوں اور طیاروں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی امریکا سے غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی شہریوں کو واپس بھیجا جاتا رہا ہے تاہم اس مقصد کے لیے فوجی جہاز کا استعمال پہلی مرتبہ ہو رہا ہے
رپورٹ کے مطابق ایک سی۔17 طیارہ بھارتی تارکین کو لے کر روانہ ہوا ہے لیکن وہ 24 گھنٹے تک بھارت نہیں پہنچ سکا تھا۔ اس دوران اسے پبلک فلائٹ ٹریکرر کی مدد سے دیکھا بھی نہیں جا سکتا تھا۔
بعد ازاں بدھ کو بھارتی مقامی میڈیا نے اس جہاز کے امرتسر میں لینڈ کرنے کی فوٹیج نشر کی ہے۔
بھارت اور امریکا کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر پہلے بھی بات چیت ہوتی رہی ہے اور اگلے ہفتے واشنگٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ممکنہ ملاقات میں بھی اس پر بات گفتگو متوقع ہے۔
اس سے قبل بھارت نے کہا تھا کہ وہ دستاویزات کی جانچ کے بعد غیرقانونی تارکین کو واپس لے گا۔
دوسری جانب پینٹاگون نے کہا ہے کہ وہ گرفتار کیے گئے 5 ہزار غیرقانونی تارکین کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تارکین کو فوجی جہاز

پڑھیں:

امریکا، زیر حراست تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنا شروع کر دیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے  فاکس بزنس  کو بتایا کہ آج امریکا سے گوانتانامو بے کے لیے غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر پہلی پرواز روانہ ہو چکی ہے۔

ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ پرواز میں تقریباً ایک درجن سے زائد مہاجرین موجود ہیں۔ گوانتانامو بے جانے والی پرواز نے فوجی پروازوں میں اضافہ کیا ہے جو پہلے ہی گوئٹے مالا، پیرو، ہونڈوراس اور بھارت میں تارکین وطن کو جلاوطن کر چکی ہیں۔ اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکساس، ایل پاسو اور کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکی حکام کے زیر حراست 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے ایل سلواڈور کی جانب سے امریکی قیدیوں کو پناہ دینے کی پیشکش کے حوالے سے ممکنہ قانونی مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ تجویز قابل غور ہے۔

لاطینی امریکا کی سب سے بڑی جیل تعمیر کرنے والے ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلے نے پیشکش کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے ملک میں قیدی بھیج کر امریکی جیل کے نظام کو آؤٹ سورس کریں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ نے کوسٹاریکا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے ہمیں اپنے تحت اس پیشکش کا مطالعہ کرنا پڑے گا، کیونکہ اس میں واضح طور پر قانونی پہلو شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آئین کے تحت کام کرنا ہوگا، تاہم یہ ایک فراخدلانہ پیشکش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کبھی کسی نے اس طرح کی پیشکش نہیں کی، تاہم آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کرے گی۔ جدید دور میں کسی جمہوری ملک کے لیے اپنے شہریوں کو غیر ملکی جیلوں میں بھیجنے کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی فوجی طیارہ غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت پہنچ گیا
  • امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی پر بھارتی میڈیا کا واویلا
  • ٹرمپ کی فسطائیت؛ امریکا سے تارکین وطن کو گوانتانا موبے بھیجا جا رہا ہے
  • امریکا، زیر حراست تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیجنا شروع کر دیا گیا
  • کشمیر میں غیرقانونی بھارتی اقدامات تشویشناک ہیں ،ریاض احمد سعدی
  • 200 سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی طیارہ بھارت روانہ
  • امریکہ نے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس بھیجنا شروع کر دیا
  • امریکا غیر قانونی طریقے سے آنے والے 205 بھارتی ملک بدر
  • امریکا سے غیرقانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی شروع