مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا  تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔ جنید اکبر  نے کہا کہ  تاریخ کی پہلی حکومت ہے کہ جنکو زبردستی حکومت دی گئی، شرافت کی زبان سمجھتے ہیں، بدمعاشی کی تو بد معاشی کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارٹی میں نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

تصویر فراز مغل، ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بشکریہ فیس بک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز سے ایک سال میں 5 اعشاریہ 70 ارب روپے رائلٹی حاصل کی۔

پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں معائنہ دفاتر کا قیام عمل میں آیا ہے، 7 نئے دفاتر کھولے گئے۔

ترجمان فراز مغل نے مزید کہا کہ معدنیات سیکٹر میں 447 لائسنس جاری کیے گئے جبکہ 482 منسوخ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزدوروں کے بچوں کےلیے 10 کروڑ روپے کے وظائف دیے گئے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2690 مزدوروں کو سیفٹی ٹریننگ فراہم کی گئی، معدنیات کے شعبے کے مزدوروں کو علاج کی سہولیات دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت ایجوکیشن ایمرجنسی پر کام کر رہی ہے، شہاب علی شاہ
  • مائنز اینڈ منرلز سے 5 اعشاریہ 70 ارب رائلٹی ملی، ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، ترجمان پختونخوا حکومت
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، انہوں نے نہروں کی منظوری خود دی، ترجمان پختونخوا حکومت
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
  • مفت سہولت ختم،خیبر پختونخوا میں پہلی بار پولیس سرٹیفیکٹ فیس مقرر
  • خیبر پختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقرر
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • ’’انگریزی نہیں آتی تو بل کی اردو کاپی بھیج دوں‘‘ وزیراعلیٰ کے پی اور عاطف خان کی بحث