سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے پولنگ کل ہو گی ، 11ہزار 267سی ڈی اے ملازمین ووٹ کا حق استعمال کرینگے، WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے ریفرنڈم کے حوالے سے پولنگ کل ہو گی جس میں ادارے کے 11ہزار 267سی ڈی اے ملازمین اجتماعی سودے کاری ایجنٹ کے تعین کے لیے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے،اس حوالے سے 34پولنگ اسٹیشزقائم کیے گئے ہیں،پولنگ کا عمل صبح08:30سے لے کر شام 04:30تک جاری رہے گا

اس حوالے سے این آئی آرسی کے مجازآفیسرمحمد شفیق کی طرف سے باقاعدہ ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیاہے، سی ڈی اے مزدور یونین کوچاند ستارہ،سی ڈی اے ورکرزفیڈریشن کو سبزپرچم،سی ڈی اے لیبر یونین کو شاہین اور سی ڈی اے ایمپلائز یونین کو ببرشیرکے انتخابی نشان الاٹ کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حوالے سے سی ڈی اے

پڑھیں:

عمران خان کے آرمی چیف کو خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم خیر مقدم کرینگے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہاکہ انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہے تو ہم خیرمقدم کریں گے۔
فوجی قیادت سے رابطے میں ہونے کے سوال پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن عامہ پر تھی، اس کے علاوہ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ 
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا تھا جبکہ وہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھ چکے ہیں۔ 

پاکستان میں پہلی بار ’مگرمچھوں‘ کی فارمنگ شروع

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گوگل نے ہتھیاروں میں اے آئی استعمال نہ کرنے کا عہد منسوخ کردیا
  • سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
  • پی بی 36 قلات کی ری پولنگ ملتوی، بلوچستان وزیر داخلہ سے محروم
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ
  • قلات میں امن و امان کے پیش نظر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
  • عمران خان کے آرمی چیف کو خط کا رسپانس آتا ہے تو ہم خیر مقدم کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • شمالی یورپ: ریاستی انتظام شراب کے استعمال میں کمی کا سبب، ڈبلیو ایچ او
  • فیک نیوز سے وسیم اکرم بھی پریشان، میں نے محسن نقوی کے حوالے سے بیان نہیں دیا
  • ٹرمپ یورپی یونین کے خلاف بھی ٹیرف کا ہتھیار استعمال کریں گے؟