پاکستان اور قطر کے درمیان مذاکرات مؤخر،وجہ کیابنی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین روانگی کے باعث پاکستان اور قطر کے درمیان بدھ کو ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے ہیں، دونوں ممالک کی سالانہ دوطرفہ مشاورت دوحہ میں طے تھی، دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے سالانہ مذاکرات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد نے مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم ان کے چین جانے کے باعث پاک قطر مذاکرات مؤخر کرنا پڑے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قطر سے مذاکرت کی تیاریوں پر دو اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں، دونوں ممالک مذاکرت کی نئی تاریخوں کیلئے رابطے میں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذاکرات مو خر
پڑھیں:
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
مظفرآباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مدعو کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے، آج کے دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 5 فروری محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور یقین دہانی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شعر پڑھا:
نعرہ ہی نہیں ایمان ہے یہ آزادی کے متوالوں کا
کشمیر کا ذرہ ذرہ ہے کشمیر کے رہنے والوں کا
قبل ازیں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کی اور پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔
وزیراعظم نے مظفرآباد میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔