کشمیر کی خاطر 10 جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، اگر مزید دس جنگیں بھی لڑنی پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جہاں انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج ملک کی حاکمیت اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، یہ مظالم کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور یقیناً ایک دن کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان نے سید عاصم منیر کو 6 نکات پرمشتمل خط لکھا، شیخ وقاص اکرم
سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے، نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اگرخط نہیں ملا تو مل جائے گا، بانی پی ٹی آئی نےخط میں ادارے کو اون کیا ہے، عمران خان نے خط میں کچھ نہیں مانگا۔ انہوں نے کہا کہ خط لکھنا بانی پی ٹی آئی کا ذاتی فیصلہ ہے،ان کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔ عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے۔ سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 6 نکات پر مشتمل خط لکھا ہے، عمران خان نے کہا یہ ملک اور فوج بھی میری ہے، نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنے کنسرن کا اظہار کیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا جواب غلط اور ٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔