نوجوانوں کو بڑی خوشخبری مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس کے تحت اب نوجوانوں کو کاروباری قرضوں کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔
یہ اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان نے کیا، رانا مشہود کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، لیپ ٹاپ کے لیے قرض صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے منظور شدہ اداروں میں زیر تعلیم 18 سے 30 سال کی عمر کے طلبہ حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، اس سکیم کے تحت بیرون ملک جانے والے افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض دیا جائے گا، جو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک 186 ارب روپے سے زائد کے قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو کے لیے
پڑھیں:
بجلی کے بل ! اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
ملتان (نیوز ڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خبر سنادی اورکہا ہر صارف خود بل بنوا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کوتباہ کیا، بانی پی ٹی آئی نےاپنےدورمیں گردشی قرضےمیں 1500 ارب اضافہ کیا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 ہزار 600 ارب روپے سیٹھوں سےنکال کربجلی کی قیمتیں کم کیں، وزیراعظم نے کہا اگر مالکان میں میرارشتہ داریادوست بھی ہواسےنہ چھوڑنا۔
انھوں نے کہا کہ رواں سال کمپنیوں نے 160 ارب روپے کی بچت کی ہے، ایک سے 2 ہفتے کے اندر میٹر ریڈر سے آپ کو آزاد کرنے جا رہے ہیں ، ہر صارف اپنے فون سے میٹر کی تصویر بنا کر کر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکے گا۔
یاد رہے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بجلی کی قیمتیں مزید کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا کہا تھا۔
انہوں نے وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور بجلی کی قیمت میں مزید 7سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےکسانوں کو 15 ارب روپےکا پیکج دیا ہے کسانوں کوسستی کھادکی فراہمی اولین ترجیح ہے حکومت گندم کاشت کرنےوالےزمینداروں کی بہتری کیلئےکوشاں ہے ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑ رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر ! مفت لیپ ٹاپ ایک شرط پر ملے گا؟