کراچی(نیوز ڈیسک)محبت میں ناکام امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان میں خبروں کی زینت بننے کے بعد اب امریکہ میں بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ہیں۔ امریکی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کی اونیجا کی میزبانی اور اونیجا کے جوابی سلوک پر حیران ہیں۔

امریکی خاتون اونیجا جو کہ اس وقت کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیر علاج ہیں اور ذہنی مریضہ قرار دی جاچکی ہیں، اپنے عجیب مطالبات اور حرکتوں کی وجہ سے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ مین اسٹریم میڈیا پرت بھی سرخیوں میں ہیں۔

کبھی ان کا سماجی کارکن رمضان چھیپا کو ڈانٹنا وائرل ہوا تو کبھی ان کی برگروں کی فرمائشیں اور اسپتال سے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک طرف وہ پاکستان سے جانے کو تیار نہیں ہیں تو دوسری جانب ان کی حفاظت کیلئے پولیس کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔

یہ تمام ویڈیوز جب ان کے اپنے ہم وطنوں تک پہنچیں تو وہ اونیجا کا رویہ دیکھ کر حیران گئے۔

ٹک ٹاک پر ایلکس نامی خاتون نے ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کو کبھی اتنا بدتمیز اور وہم میں مبتلا ہونے کے باوجود اس کی اتنی آؤبھگت کرتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے پاکستانیوں کو ’سنت‘ قرار دیا۔

ٹرز رینٹس نامی ہینڈل کے صارف نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ پاکستانیوں نے خود کو تاریخ کی کتاب میں روئے زمین پر سب سے میزبان قوم کے طور پر درج کرالیا ہے، جس طرح وہ خاتون کا گلی میں ملنے والے بلی کے بچے کی طرح خیال رہکھ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے، ہماری حکومت نے جو پاکستانیوں کی تصویر بنائی ہوئی ہے اس کے برعکس آپ لوگ بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خاتون تباہی ہیں، آپ لوگ انہیں رکھ لیں ہمیں یہ واپس بھی نہیں چاہئیں۔

آئیلینڈ بلٹز نامی ٹک ٹاک صارف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام انتہائی صابر اور بااخلاق ہیں اور یہ خاتون انہیں پیس رہی ہیں، ان سے پیسے اور زمین مانگ رہی ہیں اور پاکستانی بس ’چِل‘ کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ خاتون بھارت میں ہوتیں تو ان کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز نہیں رکھا جاتا۔

اسی طرح یوکے تھانوس نامی ٹک ٹاک صارف نے کہا کہ اگر یہ خاتون امریکہ یا برطانیہ میں اس طرح کی حرکتیں کرتیں تو انہیں پہلے قید کیاجاتا اور پھر اگلی فلائٹ سے ملک بدر کردیا جاتا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یہ خاتون ٹک ٹاک کہا کہ

پڑھیں:

کانیے ویسٹ کی بیوی بیانکا کو انتہائی بولڈ لباس پہننے پر کس نے مجبور کیا؟

مشہور امریکی ریپر کانیے ویسٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنی اہلیہ بیانکا سینسوری کو 2025 گریمی ایوارڈز میں انتہائی بولڈ لباس پہننے پر مجبور کیا، جس کا مقصد میڈیا میں شہ سرخیاں بٹورنا تھا۔

معروف ویب سائٹ RadarOnline کی رپورٹ کے مطابق، کانیے ویسٹ اپنی اہلیہ کے لباس کا انتخاب خود کر رہے ہیں اور ان کی ڈریسنگ کو "تشہیر کا ہتھیار" بنا رہے ہیں۔ 

ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ رویہ  "افسوسناک" ہے، کیونکہ وہ اپنی بیوی کو محض "برانڈ پروموشن" کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مزید تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ماہر نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر کانیے ویسٹ نے بیانکا کو "تماشہ کرنے" کی ہدایت دی۔ اس کے بعد، دونوں کو تقریب سے ہٹا دیا گیا، جس سے مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں کہ ان کی موجودگی کو ناپسندیدہ سمجھا گیا تھا۔

کانیے ویسٹ پہلے ہی یہودی مخالف بیانات کے باعث کئی برانڈ ڈیلز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی موسیقی اور Yeezy برانڈ اب بھی مالی طور پر انہیں مستحکم رکھے ہوئے ہے۔ تاہم، ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کے حالیہ اقدامات ان کی ساکھ اور بیانکا سینسوری کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی خاتون شعبہ نفسیات سےسپیشل وارڈ میں منتقل، حالت سے متعلق انتظامیہ کا اہم بیان آ گیا
  • امریکی خاتون اونیجا اسپیشل وارڈ منتقل
  • پاکستانیوں کی عزت نفس
  • امریکی خاتون کو ایک لاکھ روپے کس نے دیے، نوٹ گننے کی ویڈیو وائرل
  • کانیے ویسٹ کی بیوی بیانکا کو انتہائی بولڈ لباس پہننے پر کس نے مجبور کیا؟
  • امریکی خاتون کس بیماری میں مبتلا ہے؟ ڈاکٹرز کا بیان سامنے آگیا
  • امریکی خاتون کا مذاق نہ اڑائیں انہیں احترام کیساتھ ملک بدر کریں: نادیہ حسین کی حکومت سے اپیل
  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اچانک کہاں غائب ہو گئی؟
  • کراچی: امریکی خاتون کے ہیموگلوبن میں کمی، جناح اسپتال میں زیر علاج